
تحریک انصاف ہی اس ملک کو حقیقیی کامیابی سے ہمکنار کرا سکتی ہے،عاطف خان
منگل 17 اپریل 2018 18:04
(جاری ہے)
محمد عاطف خان نے کہاکہ ہمارے اصلاحات اور پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے اور الیکشن کے وقت عوام ضرور ہمارا موازانہ سابقہ حکمرانوں سے کریں اگر ہمارے دور حکومت میں صوبے میں امن قائم ہوا ہے چوری ،رشوت،کمیشن اور کرپشن ختم ہوا ہے اگر تباہ حال پولیس کا نظام بہتر ہوا ہے اور صحت اور تعلیم کے محکموں کی بہترین کارکردگی سے عوام کی زندگی میں حقیقی خوشحالی آئی ہے تو پھر ووٹ پر صرف پاکستان تحریک انصاف کا حق ہے کیونکہ پختونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے تو صوبے کو تباہ و برباد کیا تھا وہ لوگ خود تجوریاں بھر رہے تھے جبکہ عوام تباہ حال زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے اب لوگ مولانا کی چال میں بھی آنے والے نہیں اب عوام کو پتہ ہے کہ مولانا اسلام آباد پہنچ کر عوام اور اسلام کی خدمت کو بھول جاتے ہیں۔تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کی ہے سود اور جہیز کے خلاف قانون سکولوں میں قرآن شریف کا ترجمہ اور ناظرہ لازمی کرنا،مساجد کی سولرائزیشن ،آئمہ مساجد کے لئے وظیفہ مقرر کرنا یہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی ہے جبکہ مولانا ہر حکومت میں ہوتا ہے مگر وہ پھر یہ چیزیں بھول جاتا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ ہم سب کو اپنے بچوں اور اپنے آنے والے کل کی خاطر 2018کے الیکشن کا صحیح فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ توہماری آنے والی نسلیں بھی اس طرح غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے کیونکہ امید کی آخری کرن عمران خان ہے جو کہ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر دنیا کے تمام ممالک ٹھیک ہو سکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں یہ کوئی مشکل نہیں بس صحیح ایماندار لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیج دیں جبکہ کرپٹ اور چوروں کو جیل بھیج دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.