نوشہرہ، ڈینگی بخار اور اس بچاؤاور شعور اُجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام آگہی واک

منگل 17 اپریل 2018 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) عوام میں ڈینگی بخار اور اس بچاؤ کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے زیر انتظام ایک آگہی واک کا اہتما کیا گیا ۔واک جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندر ذیشان نے کی میں ضلعی محکموں کے افسران ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف سکولوں اور ُکالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا ۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اُٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر درج کیے گئے تھے ۔شرکاء شوبرا چوک سے روانہ ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے شمع چوک پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ حکومت اور عوام کے مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے اس لیے اس کے خاتمے کے لیے عوام انتظامیہ ،محکمہ صحت ،ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سکندر ذیشان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس میں ضلع میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو ہدایت کی کہ ضلع میں مچھر مار سپرے کے ساتھ ساتھ کھڑے پانی کو نکالنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو اور یہ بیماری نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :