پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ کا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ کے دفتر کا دورہ

منگل 17 اپریل 2018 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ/ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیا ء الرحمن نے دفتر ی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اس موقع پر عام لوگوں کے علاوہ حوالاتیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ وہ خو د بھی گاہے بگاہے ایف آر کوہاٹ کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور وہ لوگوں کے مسائل سے آگاہی بھی حاصل کرتے ہیں اور ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہیں تاکہ معمولی نوعیت کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔