نئے اسٹیج ڈرامے ’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ کو نوجوان نسل اپنی فیملیز کے ہمراہ دیکھنے آ ئیں

ڈرامہ با مقصد کہانی، میوزک اورکامیڈی پر مشتمل ہے،اداکار عرفان کھوسٹ

منگل 17 اپریل 2018 18:14

نئے اسٹیج ڈرامے ’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ کو نوجوان نسل اپنی فیملیز ..
لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پرائیڈ آ ف پرمارمنس ریڈیو ،ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اولو مو پو لو میڈیا کے زیر اہتمام نئے اسٹیج ڈرامے ’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ کو نوجوان نسل اپنی فیملیز کے ہمراہ ضرور دیکھنے آ ئیں، یہ ڈرامہ با مقصد کہانی، میوزک اورہلکی پھلکی کامیڈی پر مشتمل ہے،ڈرامے کے ہدایت کارسرمد کھوسٹ اور کنول کھوسٹ جبکہ رائیٹرسعید رحمان اور فاطمہ مان ہیں۔

ان خیالات کا اظہارعرفان کھوسٹ نے ڈرامے کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈرامے کے فنکاروں میںسمیعہ ممتاز،زین افضل،ایمان شاہد اورسرمد کھوسٹ بھی موجود تھے،عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے ’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ 20سی22اپریل تک الحمراء میں دیکھایا جائے گا،ایک سوال کے جواب میںعرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں آ ج کے اسٹیج ڈرامے کرنے والوں سے ناراض نہیں ہوں،فرق صرف اتنا ہے کہ ہمارے زمانے میں بتانے والے لوگ موجود تھے جبکہ موجودہ فنکاروں کو بتانے والا کوئی نہیں ،ْاس موقع پر اولو مو پو لو ادارے کی ترجمان کنول کھوسٹ نے ڈرامے کے حوالے سے فنکاروں کا تفصیلی تعارف کروایا ،ْ کنول نے بتایا کہ یہ ڈرامہ لاہور کے بعد 5اور 6مئی کو کراچی آرٹس کونسل سے بھی پیش کیا جائے گا۔