
عرب اتحاد کی حوثی ملیشیا کو سخت اور درد ناک جوابی کارروائی کی دھمکی
سعودی عرب کی امن و سلامتی، شہریوں اور مقیمین کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رہا تو جوابی عسکری کارروائی انتہائی الم ناک اور درد ناک ہو گی، ایرانی حکومت حوثی ملیشیا کو ڈرون طیارے فراہم کر کے بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی پریس کانفرنس
منگل 17 اپریل 2018 18:58
(جاری ہے)
اس کا مقصد سعودی عرب کے خلاف حملے اور خود کش کارروائیاں کرنا ہے تاہم عرب عسکری اتحاد کی جانب سے صنعا کے ہوائی اڈے پر جاری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اتحادی فورسز کے فضائی دفاعی نظام نے 11 اپریل کو سعودی عرب میں ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔ المالکی نے طیارے کے ملبے کی تصاویر دکھائیں اور واضح کیا کہ حوثیوں کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ ان کے پاس "قاصف" ماڈل کے ڈرون طیارے موجود ہیں۔ یہ دراصل ایرانی فورسز کے ڈرون طیارے "ابابیل" کا ہی ورژن ہے۔المالکی نے انکشاف کیا کہ اتحادی فورسز نے یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک حوثیوں کے ایک ورکشاپ پر بم باری کی جہاں ڈرون طیاروں کو اسمبل کیا جاتا تھا۔یمن میں زمینی صورت حال کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے میدی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اسے کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج الحدیدہ کی بندرگاہ سے 70 کلو میٹر کی دوری پر ہے جب کہ شبوہ صوبے میں بھی یمنی فوج نے پیش قدمی اور مزید کامیابیوں کو یقینی بنایا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان نے مختلف وڈیو کلپس اور تصاویر بھی پیش کیں جن میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپوں اور زمین میں مدفون گولہ بارود اور میزائلوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صعدہ صوبے میں سرنگوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.