لاڑکانہ،ٹریفک قوانین اور کسی بھی امکانی حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز

منگل 17 اپریل 2018 19:01

ْلاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) لاڑکانہ ٹریفک پولیس کے سارجنٹ ون امداد شیخ، ٹو عبدالوحید ابڑو اور سارجنٹ تھری احمد علی اوڈو نے ٹریفک قوانین اور کسی بھی امکانی حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جہاں گذشتہ روز انہوں نے شہر کے مختلف روڈوں پر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سوار شہریوں کو ہیلمٹ پہنائے اور انہیں ٹریفک قوانی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ پہناکر آگاہی فراہم کرنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے شہریوں کو بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :