پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,398 کی سطح پر بند

منگل 17 اپریل 2018 19:12

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,398 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,398 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کوجاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.463 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,799 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.569 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.494بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 845.235 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 587.145 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 413.578 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت286.516 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 142.731 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 54.721 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 25.196 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 23.125 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 21.483 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.440 ملین روپے رہی۔