قرکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعدمراعات یا کسی کارروائی میں حصہ لینا قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے، ترجمان قومی اسمبلی

منگل 17 اپریل 2018 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ترجمان قومی اسمبلی نے واضح کیاہے کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد کوئی مراعات یا کسی کارروائی میں حصہ لینا قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کو پیر کو موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

استعفیٰ پر 9 اپریل 2018ء کی تاریخ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا محمد قاسم نون نے استعفیٰ دینے کے باوجود آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کی بحیثیت چیئر مین صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی کے استعفیٰ دینے کے بعد قومی اسمبلی کی کوئی مراعات لینا یا اس کی کسی کارروائی میںحصہ لینا قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :