اسلام آباد پولیس کا روٹ پورا نہ کرنیوالی پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ،ٹریفک قوانین کی ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی پر روٹ پرمنٹ کینسل کردیا جائے گا

انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ایس پی ٹریفک چودھری خالد رشید

منگل 17 اپریل 2018 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کاروٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گا ڑ یو ں ، خواتین کے لیے مختص کی گئی سیٹو ں پر مردوں کو بٹھانے ، گا ڑ یو ں کی چھتوں پرشہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی پبلک سر و س گا ڑ یو ں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیاگیا ، ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا ،زائد کرایہ کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی اقدامات ٹرانسپوٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ شہری اپنی شکایات ٹر یفک ہیلپ لا ئن 1915اور 0519261992-93 پر درج کرائیں۔

ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیدنے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس گا ڑ یو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،خصوصاً روٹ پورا نہ کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں ،زائد کرایہ وصول کرنے ،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ نے ،خواتین کی نشستوںپر مرد وں کو بٹھانے،بس کی چھت پر شہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک سے زائد دفعہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کا روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا،کارروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ، اسی طر ح بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ چلنے والی اوراضا فی سیٹو ں والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید کر رہے ہیں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے زائد کرایہ کے متعلق شکایات ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور مقرر کردہ کرایہ کی وصولی کو یقینی بنائیںشہری زائد کرایہ سے متعلق یا کسی بھی شکایت کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 1915,اور0519261992-93پر درج کرا سکتے ہیںایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کرانسانی زندگیوں کی حفاظت کرنی ہے،یہ ہمارا فرض ہے،شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :