پاکستان کے تیسرے بڑے ائیرپورٹ پر تمام کمرشل پروازیں بند کرنے کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 20:16

پاکستان کے تیسرے بڑے ائیرپورٹ پر تمام کمرشل پروازیں بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) اسلام آباد کا بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 اپریل سے تمام کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا جبکہ اسی روز نیو ائیرپورٹ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 اپریل صبح دس بجے سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا جبکہ 20 اپریل ہی کو نیو ائیرپورٹ کو تمام انٹرنیشنل پروازوں کیلئے آپریشنل کردیا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن نیو ائیرپورٹ کے جی ایم پروجیکٹ انعام اللہ نے جاری کردیا۔

جبکہ تمام ائیر لائنز اپنے مسافروں سے رابطہ کررہی ہیں کہ 20 اپریل صبح دس بجے کے بعد کے جتنے بھی آپریشن ہے اس کے حوالے سے تمام مسافروں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ نیو ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ ہوں گے۔