ہوسکتا ہے روس نے دوما میں مبینہ زہریلی گیس حملے کے مقام پر شواہد مٹا دئیے ہوں،امریکہ

منگل 17 اپریل 2018 20:22

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) کیمیائی ہتھیاروںکے عالمی ادارے میں امریکی سفیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ روس نے شامی قصبے دوما میں مبینہ زہریلی گیس حملے کے مقام کا دورہ کیا ہو اور شواہد مٹا دئیے ہوں،یہ بات گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ شاید روسیوں نے حملے کے مقام کا دورہ کیا ہے،یہ بات امریکی سفیر کین وارڈ نے ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لئے قائم تنظیم(او پی سی ڈبلیو) کے ہنگامی اجلاس میں بتائی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ انہوں نے مؤثر تحقیقات کیلئے او پی سی ڈبلیو کے حقائق معلوم کرنے والے مشن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی غرض سے شواہد مٹا دئیے ہیں۔ان کے خطاب کی کاپی اے ایف پی کو بھیجی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا تو اس سے حقائق معلوم کرنے والے مشن کی اپنی ذمہ داری نبھانے کی اہلیت سمیت بڑے سوالات اٹھ جائیں گی

متعلقہ عنوان :