لاہور ،ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 115 امیدواروں نے درخواستیں دائر کر دی

منگل 17 اپریل 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ہائر ایجوکیشن پاکستان کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 115 امیدواروں نے درخواستیں دائر کر دی ہیں بتایاگیا ہے کہ اس عہدے پر موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے بنائی جانے والی سرچ کمیٹی اٹھارہ اپریل سے اکیس اپریل تک ان درخواستوں کا جائزہ لیکر درخواستوں کو شارٹ لسٹ کریگی ہائر ایجوکیشن پاکستان کی چیئرمین شپ کیلئے ان امیدواروں سے انٹرویو کئے جائیں گے جو اس حوالے سے ترتیب دئیے میرٹ پر پورا اترتے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :