صوبہ میں جنگل کا قانون ہے لیٹرے اوکرپٹ حکمرانو ں نے صوبہ کو دیوالیہ کر دیا ہے : ڈاکٹر شاہد صدیق

منگل 17 اپریل 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہپنجا ب میں کرپشن ، لو ٹ ما ر عروج پر ہے ، قتل و غارت ، اغواہ برائے تاوان ، زیادتی ، سٹریٹ کرائم ، چوریا ں ڈکتیوں کے واقعا ت میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے ، صوبہ میں امن وامان کی صورت حال بدتر ہو چکی ہے صوبہ میں جنگل کا قانون ہے لیٹرے اوکرپٹ حکمرانو ں نے صوبہ کو دیوالیہ کر دیا ہے اسٹیٹ بنک سے اربو ں کا اوور ڈرافٹ کے ذریعے صوبہ کو چلا رہے ہیں لیکن اپنی عیاشیا ں کم نہیں کر رہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 166میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مفادِ عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں بٴْری طرح ناکام ہو گئی ہے انہوںنے کہاکہ مضر صحت دودھ، ناقص خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس غفلت کے مرتکب حکومتی اداروں کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کو بھی مسائل توجہ دلانے کے لئے از خود نوٹس لینا پڑتا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاف پانی کے مسئلہ پر ریمارکس حقیقت پر مبنی ہیں( ن) لیگی حکومت کو سڑکو ں اور پلوں کی تعمیر علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہی

متعلقہ عنوان :