لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار

جمعرات 27 اگست 2026 22:47

لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2026ء) ریکوری کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔یہ بات سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہورنے سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سود خوری کے متاثرین کو قانونی معاونت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے سود خوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس عزم اعادہ کیا کہ سود خور مافیا کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سود خوروں کے خلاف حالیہ کارروائی میں 49 ملزمان کو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 43مقدمات کااندراج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :