طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث مجموعی طور پر دس پروازیں متاثر

منگل اپریل 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث گزشتہ روز مجموعی طور پر دس پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے تین پروازوں کو منسو خ کر دیاگیا جبکہ سات پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں متاثر ہونے والی ملکی و غیر ملکی پروازوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔