وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مثبت کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے صوبائی مسائل زیادہ بہتر اور دیرپا بنیادوں پر حل کیے جا سکتے ہیں ۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے صوبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وفد میں سید قادر آغا ایڈووکیٹ، خوشحال خان کاسی، عنایت اللہ اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔