پاک بحریہ کی ٹیم ڈسٹرکٹ لسبیلہ پہنچ گئی

منگل اپریل 21:03

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)پاک بحریہ کی ٹیم ڈسٹرکٹ لسبیلہ پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیم گزشتہ روز گوادر سے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں پاک بحریہ میں بھرتی ھونے کے خواہش مند امیدواروں سے ٹیسٹ لینے کیلئے تحصیل سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں پہنچ گئی جس نے 205نوجوانوں کی درخواستیں وصول کیں اور ان سے ٹیسٹ لیا جبکہ آج بروز بدھ لسبیلہ کے قدیمی تاریخی شہر بیلہ میں پاک بحریہ میں بھرتی ھونے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں سے درخواستیں وصول کریں گے اور ان سے ٹیسٹ لیں گے تمام ایسے نوجوان جو پاک بحریہ میں بھرتی ہونے کے خواہش مندہیں وہ اپنے اصل ڈاکومنٹس اور ان کی اٹیسٹ شدہ کاپیوں کے ساتھ بیلہ میں پہنچ جائیں