نوشہروفیروز،ریلوے مسافروںکو زیادہ سے زیادہ سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ملک عبدالعزیز

منگل اپریل 21:22

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ریلوے مسافروںکو زیادہ سے زیادہ سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیںاور ریلوے کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے روز بروز ریلوے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہاہے ان خیالات کا اظہار اے جی ایم ریلوے ملک عبدالعزیز نے آج محراب پور ریلوے اسٹیشن کی سالانہ انسپیکشن کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے صحافیوںنے انہیں بتایاکہ ریلوے نے ایک چھوٹے اسٹیشن پڈعیدن کو پاکستان ایکسپریس کی سہولت فراہم کردی ہے لیکن محراب پور اس سہولت سے محروم ہے اور یہاں پرریلوے کی آمدنی بھی نواب شاہ کے مقابلے میں ہوتی ہے جس پر اے جی ایم ریلوے نے وعدہ کیا کہ وہ محراب پور کو بھی جلد نئی ٹرینوں کا اسٹاپ فراہم کردیں گے اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر اورہیڈ بریج کی ضرورت ہے وفاقی یا صوبائی حکومت آکر اورہیڈبریج بنانا چاہے تو ریلوے کو کوئی اعتراض نہی ہے انھوں نے کہا کہ محراب پور اسٹیشن کے مسائل حل کئے جائیںگے اور ریلوے پلیٹ فارموں کی حالت بہتر بنائی جائے گی آن لائن ریلوے بکنگ سینٹرپربجلی فراہم کرنے کابھی بندوبست کیا جائے گا اُنہوں نے روہڑی تا ٹنڈوآدم ریلوے سکھر ڈویژن کے اسٹیشنوں کا سالانہ انسپیکشن کی ان کے ہمراہ ریلوے کے بالا افسران بھی تھے اس موقع پر محراب پور کی سماجی تنضیموں کے رہنمائوں۔

(جاری ہے)

ملک فلاحی جماعت کے سینئر نائب صدر ملک مشتاق احمد نے بھی اے جی ایم ریلوے سے ملاقات کی اور انھیںریلوے مسائل کے علاوہ پاکستان ایکسپریس اورشالیمار ایکسپریس کے اسٹاپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاجس پر اے جی نے انھیں ان مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :