سکھر، مسمات بھرائی پہنور کا شیر محمد پہنور کے ہمراہ ڈھرکی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

منگل 17 اپریل 2018 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈھرکی کی مکین خاتون مسمات بھرائی پہنور نے شیر محمد پہنور کے ہمراہ ڈھرکی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ راجھٹری برادری کی مسمات شہزادی نے نو ماہ قبل عاشق نامی شخص کیساتھ گھر سے فرار ہو کر شادی تھی شادی کی اطلاع پر لڑکی کے اہل خانہ نے ڈھرکی پولیس کے ہمراہ بلاجواز ہماریگھروں پردھاوا بولا اور گھروں میں موجود بکریاں۔

(جاری ہے)

قیمتی سامان و دیگراشیاء اور شیر محمد کے والد گل محمد کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے بعد ازاں دو لاکھ روپے پچاس من گندم رشوت لیکر رہائی ہوئی تھی اب ڈھرکی پولیس بلاجواز ہمیں لڑکی کے اغواء کے جھوٹے کیس درج کرنے کی دھمکیاں دیکر آئے روز تنگ کرتی ہے جبکہ ہمارا لڑکی کے فرار ہونے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے مظاہرین نے ڈھرکی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف و تحفظ فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :