
نیسلے پاکستان کا TEDDS میں ہیلدی کڈز روم کا افتتاح
منگل 17 اپریل 2018 21:56
(جاری ہے)
پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں بچوں کی نصف تعداد میں کم غذائیت پائی جاتی ہے۔
نیشنل نیوٹریشن سروے 2011 ء کے مطابق، پاکستانی بچوں میںعدم نشو ونما اور کم غذائیت وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔یہ غذائی کمی ، غربت اور غذائیت کے مجموعے کی وجہ سے ہے۔ اس مقصد کے لئے نیسلے کا اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) نمبر 3 کے عین مطابق ہے۔یہ اہداف ’’اچھی صحت اور لوگوں کی بہبود‘‘ کے حوالے سے لوگوں کو صحت مند طرز زندگی کو یقینی بنانے سمیت اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنے کے ہیں۔نیسلے کے کارپوریٹ امور کے سربراہ ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا :’’ ہم نیسلے پاکستان میں روزانہ لوگوں کے معیارِزندگی کو بڑھانے کے وعدے کی فراہمی کرتے ہیں اور ان کے صحت مند مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔NHK پروگرام اس بات کی تکمیل کی حقیقی نمائندگی ہے، اس سے صحت مند غذائیت کی مقدار کا علم ہوجانے سے اسکول جانے والے بچوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔‘‘ نیسلے سائوتھ افریقہ،سب صحارن افریقہ، اوشیانا اور زون ایشیا کے ہیڈ آف کمیونیکیشن، کرس ہوگ نے اس موقع پر تبصرہ کیا :’’ اسکول جانے والے بچوں میں غذائیت کے مسئلے سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔زندگی کی اس عمر کی عادات پختہ ہوکر بالغ ہونے تک جاری رہیں گی۔ اس مقصد کے لئے نیسلے کا پوری دنیا سے ایک دائمی عہد ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بڑا فرق پیدا کریں گے۔‘‘TEDDS کے سی ای او، طاہر یوسف نے کہا :’’نیسلے پاکستان کی وجہ سے ہمارے اسکول جانے والے بچوں کی صحت، غذائی عادات اور معیارِ زندگی کو بہت فائدہ ہوا ہے،نیسلے کے ساتھ ہم اس شراکت داری کے تحت گزشتہ ایک برس سے زئد عرصے سے کام کررہے ہیں، اس عرصے میں نیسلے کی شراکت کی وجہ سے غذائیت کے علم میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ہمارے بچوں کو وہ پتہ چلا جو اس سے پہلے ہمارے نصاب میں نہیں تھا۔‘‘TEDDS کے ساتھ یہ تعاون نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) پروگرام کے تحت نیسلے پاکستان کی جانب سے تیار کیا جانے والا نواں (9th) کمرہ ہے، اور نیسلے پاکستان کی پاکستان میں غذائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس کی مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.