لاہور ،تفتیش میں بے گناہ ہونے والے شہری کو دوماہ سے تحویل رکھنے پر ڈی جی نیب طلب

منگل 17 اپریل 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے تفتیش میں بے گناہ ہونے والے شہری کو دوماہ سے نیب کی تحویل رکھنے پر ڈی جی نیب کو کل طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی.درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر یحیی چیمہ نے دلائل دے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہری زاہد محمود کو نیب نے تفتیش میں بے گناہ قرار دیدیا تھا لیکن اس کے باوجود نیب نے زاہد محمود کو دو ماہ سے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے درخواست گزار کے وکیل نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ڈی جی نیب کو متعدد درخواستیں دی لیکن ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں لہٰذا عدالت شہری زاہد محمود کو رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔

جسٹس قاسم خان نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت شہری کو نیب نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ۔ پراسکیوٹر نیب عدالت کو اپنے دلائل سے مطمئن نہ کرسکے جس پر عدالت نے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :