چاغی ، خسرے کی وباء سے 2بچے جاں بحق متعدد متاثر

منگل 17 اپریل 2018 22:32

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) چاغی میں خسرے کی وباء سے دو بچے جاں بحق متعدد متاثر ڈی ایچ او چاغی بشیر آحمد کے مطابق گزشتہ روز کلی رسول خان میں چار سالہ بخت بی بی ولد لال محمد جو کہ افغانی ہے اور کلی پیر محمد میں ذاکر ولد میر باز مقامی ہے دونوں خسرے کی وباء سے جان بحق ہوگئے ہیں اور نو سے زائد مزید بچے متاثر ہے تاہم ڈاکٹر شہزاد کی سر برائی مشتمل ٹیم روانہ کردی گئی ہے وہ متاثرہ بچوں کو طبی سہولیات دی جارہی ہے اور مختلف علاقوں میں ویکسنیشن بھی جاری ہے اور ہماری ٹیمیں وہاں موجود ہے خسرہ سے متاثرہ مریضوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جاری ہے دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر چاغی میر قادر بخش پرکانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ خان موسٰی خیل نے تحصیل چاغی کے مختلف علاقوں میں خسرے سے بچاؤ ویکسینیشن مہم میں مصروف ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جس کے دوران کلی پیر محمد کلی حاجی نواب خان کلی حاجی درویش کلی گل محمد کلی رسول بخش کلی فضل محمد کلی خدابخش اور مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 108 بچوں کی ویکسینیشن کی ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں دو روز تک مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کرینگے اے سی دالبندین حبیب اللہ موسی خیل کے مطابق وہ بہت جلد اس وباء پر قابو پالیں گے گزشتہ دنوں خسرے کی وباء کی کمپلیئن ملتے ہی ڈی سی چاغی میر قادر بخش پرکانی نے ٹیمیں روانہ کیئے یاد رہے تین مہینے پہلے خسرے سے بچاؤ کے لیئے کمپلین سیل قائم کیا گیا تھا اس کمپلین سیل کی نگرانی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی میر ظفر اقبال ریکی حاجی یعقوب اور باسط زیب ریکی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :