نر بگلا ہر سال 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنی اڑنے سے معذور مادہ سے ملنے آتا ہے
امین اکبر منگل 17 اپریل 2018 23:56
اس بگلے کو دنیا کا سب سے زیادہ وفادار ”نر“ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے 16سالوں سے ہر سال 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے جنوبی افریقا سے کروشیا، یورپ کے ایک گاؤں میں اپنی معذور مادہ سے ملنے آتا ہے۔اس مادہ کو سالوں پہلے ایک شکاری نے گولی ماری تھی، گولی اس کے پروں پر لگی اور وہ اڑنے سے معذور ہوگئی۔
کلیپٹان(نر بگلا) اور میلینا(مادہ بگلا) کی محبت نے انہیں کروشیا میں بہت شہرت بخشی ہے۔
(جاری ہے)
ہر سال میلینا کے انڈوں میں سے نکلنے والے چھوٹے بگلوں کو کلیپٹان اڑنے کی تربیت دیتا ہے اور پھر کلیپٹان اور بچے سردیوں میں وہاں سے ہجرت کر کے جنوبی افریقا چلے جاتے ہیں اور میلینا پیچھے رہ جاتی ہے۔ وہ اڑ نہیں سکتی لیکن اس کی سردیاں بڑے سکون میں گزرتی ہیں۔
ایک 71سالہ مقامی شخص میلینا کا خیال رکھتا ہے۔1993 میں میلینا اسے زخمی حالت میں ایک تالاب کے پاس ملی تھی، تب سے ہی وہ اس کے ساتھ ہے۔ سردیوں میں میلینا اس شخص کے گھر میں پرسکون انداز میں رہتی ہے۔ جب بہار کے پہلے دن کلیپٹان واپس آتا ہے تو میلینا اس کے ساتھ رہتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.