واٹر ورکس میں غیر فعال 4جنریٹر ز کو مرمت کے بعد فراہمی و نکاسی آب کے لئے استعمال میں لانے کیلئے عملی اقدامات

بدھ اپریل 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) میئرسکھر بیر سٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہد ایت پر واٹر ورکس میں کافی عرصہ سے غیر فعال 4جنریٹر ز کو مرمت کے بعد فراہمی و نکاسی آب کے لئے استعمال میں لانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ، جنریٹرز مرمت کے لئے کراچی بھیجے جائیں گے ، میئرسکھر نے جنریٹرز کی مرمت کے کام میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ،واضح رہے کہ میئر سکھر کی ہدایت ہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ یا اچانک بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں فراہمی و نکاسی آب کے سسٹم کو مکمل طور پر جنریٹرز کے ذریعے فعال رکھا جائے تاکہ پانی کی فراہمی میں تعطل نہ ہو نہ ہی سیوریج کی نکاسی میں خلل واقع ہو ، اس سلسلہ میں ڈ پٹی میئر طارق چوہان ایگز یکٹو انجینئر شرف الد ین ڈنور اور الیکٹر یکل انجینئر فیاض میمن بجلی کے تعطل کے دوران واٹر ورکس اور پمپنگ اسٹیشنر کا اچانک وزٹ بھی کر رہے ہیں ،ان اقدامات سے پانی کی فراہمی میں بہتر ی آ ئی ہے اور شہرکے ان علاقوں میں جہاں اوور فلو کی شکایات تھیں ان پر قابو پالیا گیا ہے۔