خواتین ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں، عالمی بنک

بدھ 18 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستانی خواتین ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں۔ عالمی بینک کی منیجر آپریشنز برائے پاکستان میلنڈ اگڈ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 25 فیصد جبکہ صرف ایک فیصد خواتین کاروباری اداروں کی مالک ہیں اور دس میں سے ایک خاتون کاروبار کو چلانے کے لئے مالی طور پر مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور موجودہ اعدادو شمار کے تناظر میں خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور پاکستانی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی سازی کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :