بینک الحبیب لمیٹڈ نے بعد از ٹیکس 2.09 ارب روپے منافع کمایا

بدھ 18 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رواں سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ نی2.09 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ 31مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس نفع 3.40 ارب روپے رہا ہے۔ بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں مالیاتی اعدادو شمار کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران بینک ڈیپازٹس کی شرح میں 3.71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیپارٹس کا حجم 718.26 رب روپے تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں بینک کی برانچز کی تعداد 661 تک بڑھ چکی ہے جو 240 شہروں اور قصبوں میں صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہیں اسی طرح بیرون ملک برانچز کی تعداد 3ہے جبکہ مختلف ممالک میں بینک کے نمائندہ دفاتر کی تعداد بھی 3ہے۔ بینک الحبیب لمیٹڈ کا صارفین کو بینکنگ تک آسان رسائی کے لئے ملک بھر میں اے ٹی ایمز کا نیٹ ورک بھی موجود ہے اور اے ٹی ایمز کی تعداد 749 تک بڑھ چکی ہے۔