ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چین میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کیلئے دو مئی تک درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 18 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر (ڈبلیو سی آئی ایف) ‘‘ میں شرکت کیلئے دو مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 20 تا 24 ستمبر 2018ء کو سچوان ، چین میں منعقد ہو گی جس میں کاٹن فیبرکس ، تیار ملبوسات ، نٹڈ ملبوسات ، بیڈویئرز، تولیہ، چمڑا اور چمڑے کی ملبوسات ، کھیلوں کا سامان، ماربل اور گرینائیٹ ، سرامکس، سینٹری، آٹو پارٹس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت آلات جراحی، جیولری اور فرنیچر و کارپٹس سمیت دیگرمختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معامات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :