صوبائی حکومت علاقے کی ترقی کے لئے دن رات کام کررہی ہے ‘ رانا فرمان علی

بدھ 18 اپریل 2018 12:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت علاقے کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے کام کررہی ہے‘ ہم نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ وعدے ایک ایک کر کے پورے کررہے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بھچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہوئی ہے تا ریخ میں اس کی مشال نہیں ملتی، ہم نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کروائے ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 80 فیصد تک کمی لائی گی ہے۔ رانا فرمان علی کا کہنا تھا کہ سا بق وزیر اعظم محمد نوشریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں ان کی دلی ہمدردی کی وجہ آج گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گا مزن ہے۔