امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر دس سال مکمل کر لئے

بدھ 18 اپریل 2018 12:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ میگا سٹارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر دس سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپریل2008ء میں سوشل میڈیا جوائن کی اور آج انہوں نے دس سال مکمل کر لئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ دس سال کا عرصہ کیسے گزر گیا، جب میں نے سوشل میڈیا جوائن کیا اور پھر میں آگے سے آگے ہی چلتا چلا گیا اور آج مجھے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے دس سال ہو گئے ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے جیسے ابھی کل کی بات ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں مل جل کر اور ہم آہنگی کے ساتھ گزارے گئے لمحات میں ہی اصل خوشی پوشیدہ ہے، امیتابھ بچن ان دنوں عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار وجے کرشنا ہیں، فلم 7نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :