اچھے موضوعات کے ساتھ ساتھ پکچرائزیشن پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے، اکبرگل

جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستانی فلم کوبحران سے نکالنے میں اہم کردارادا کر رہی ہے

بدھ 18 اپریل 2018 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاراکبرعلی گل نے کہا کہ اچھے موضوعات کے ساتھ ساتھ اس وقت پکچرائزیشن پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے، یہی نہیں جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستانی فلم کوبحران سے نکالنے میں اہم کردارادا کر رہی ہے، اکبرعلی گل نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ سوچ طلب بات یہ ہے کہ فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اسی لیے فلم کے رنگ میں ٹیلی فلم یا ڈرامے کا رنگ نمایاں لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تواس سے خاصی بہتری لائی جاسکتی ہے۔اکبرعلی گل نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کویہ بات سمجھنی چاہیے کہ فلم کا سکرپٹ، اسکرین پلے ، ڈائیلاگ ڈلیوری اور پکچرائزیشن ٹی وی ڈرامہ سے بالکل ہی مختلف اور فاسٹ ہوتی ہے۔اکبرعلی گل نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز کی بڑی تعداد عمدہ کام کررہی ہے، اچھے موضوعات پرخوبصورت چہروں کے ساتھ جوفلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، ان سے فلم انڈسٹری کونئی سمت مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :