حجرہ شاہ مقیم‘پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے قبرستان میں ناکہ بند پانچ ڈاکو گرفتار کرلیے

علاقہ کو جرائم پیشہ افرادسے پاک کرکے دم لیں گے ،اے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے قبرستان میں ناکہ بند پانچ ڈاکو گرفتار کرلیے ،ایک فرار ہوگیا، اسلحہ و مال مسروقہ برآمد ، علاقہ کو جرائم پیشہ افرادسے پاک کرکے دم لیں گے ،اے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو کی پرہجوم پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو کو ایک اطلاع ملی کہ حجرہ شاہ مقیم کے قبرستان فلاحی والامیں چھ ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس ہوکر وہاں سے گزرنے والے راہگیرو ں کو کولوٹنے کی نیت سے دیوار کی پیچھے چھپے ہوئے بیٹھے ہیں جس پر اے ایس پی نے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم راناندیم اقبال فرخ کی سربراہی میں ریڈنگ پولیس پارٹی کو ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے قبرستان میں موجود ڈاکوگینگ کو گھیراڈال کر تکنیکی طریقہ سے ایک ایک کرکے بھاگنے کی کوشش ناکام بناکرگرفتارکرلیاجبکہ ایک ڈاکوزاہد ساکن مقامی بھٹہ خشت اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے پانچ گرفتار ڈاکوئوں صغیر عرف سگو ساکن وان دھول گہلا، محمد اکرم ساکن بھائی کے موڑ ،محمد اشفاق عرف شانی ساکن چاہ بختے والا ،عبدلرزاق شیخ ساکن بھٹہ خشت ،محمد عرفان کمہار ساکن چونیاں روڈ حجرہ شاہ مقیم سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمدکرلیادوسری طرف دوران تفتیش ڈاکوگینگ کے گرفتار اراکین نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے متعدد سنگین وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں اس سلسلہ میں اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی چانڈیو نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس اور این این آئی سے گفتگو کے دوران کہاکہ گرفتار ڈاکو انتہائی خطرناک جبکہ شہر حجر ہ اور گرد و نواح کے مکین ہیں جو آئے روز مختلف مقامات پر ناکے لگاکر راہگیروں سے بدسلوکی کرتے اور ان سے لوٹ مارکرتے تھے جن کی پولیس تلاش میں تھی انکی گرفتاری سے علاقہ کا امن وامان بحال کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہاکہ پولیس شہریوں کو جرائم سے ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھنے کی خاطر اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ہم جرم کے خاتمہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورکسی سے کو ئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :