چینی حکومت کا جنوبی جزیرہ ہینان کی سیاحت کے لئے بغیر ویزہ سفر کی اجازت دینے کا اعلان

بدھ 18 اپریل 2018 12:48

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چین کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے جنوبی جزیرہ ہینان کے بغیر ویزہ سفر کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت 59 ممالک کے شہریوں کو حاصل ہو گی جو بغیر ویزہ کے ہینان میں 30 روز قیام کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

چین کی امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائرکٹر چو ین یائی نے دارالحکومت بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جن ممالک کے شہریوں کو ہینان کے ویزہ فری سفر کی آئندہ ماہ سے اجازت دی جائے گی ان میں امریکا، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں۔چین کی حکومت قبل ازیں جزیرے کو فری ٹریڈ زون قرار دینے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔