
فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روتے رہے
سرفراز احمد نے فواد عالم کو روتے ہوئے دیکھاتو آبدیدہ ہوگئے ،ْ فواد عالم کو گلے لگا یا اگلی سیریز میں یقینی طور پر فواد عالم اور وہاب ریاض کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا ،ْ مکی آرتھر
بدھ 18 اپریل 2018 13:02
(جاری ہے)
2014 میں فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار تھے جب وقار یونس نے کوچ کی حیثیت سے انہیں زمبابوے جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیا تھا تو وہاب ریاض بھی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔
وہاب ریاض کی ٹیم کے اعلان سے پہلے انضمام الحق سے آدھے گھنٹے کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں وہاب ریاض یا فواد عالم کے خلاف ہوں ،ْبعض فیصلے سخت ضرور دکھائی دیتے ہیں لیکن وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ ہماری نیت کس قدر صاف ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں پر نہ دروازے بند ہوئے ہیں اور نہ ان کا کیریئر ختم ہوا ہے، اگلی سیریز میں یقینی طور پر فواد عالم اور وہاب ریاض کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں جگہ ملنے کے امکانات روشن ہیں، کیمپ کے خاتمے پر انہیں یہ کہہ کر گھر رخصت کیا گیا کہ وہ دلبرداشتہ نہ ہوںتاہم میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ہونے والی تنقید نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو بیک فٹ پر کر دیا ہے ،ْاس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں سب سے طاقت ور دکھائی دیتے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئینٹی میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔ایک سال پہلے پاکستان نے انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتی تاہم مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم 17 میں سے 11 ٹیسٹ میچز ہاری ہوئی ہے اور اگر ان ناکامیوں میں تین کپتان مصباح الحق، اظہرعلی اور سرفراز احمد ذمہ دار ہیں تو اتنی ہی ذمہ داری کوچ کی حیثیت سے مکی آرتھر پر بھی عائد ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.