پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔ اس ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے پاکستان سکواش فیڈریشن کو اس ایونٹ کی میزبانی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :