میں نے صرف نظر ثانی کا کہا تھا، معطلی ختم کرنے کی بات نہیں کی تھی،امریکی صدرکی وضاحت

منگل 7 جولائی 2026 15:06

میں نے صرف نظر ثانی کا کہا تھا، معطلی ختم کرنے کی بات نہیں کی تھی،امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) ریفری کے ریڈ کارڈ پر ٹرمپ کارڈ چلنے کے معاملے میں امریکی صدر نے وضاحت کی ہے کہ میں نے صرف نظر ثانی کا کہا تھا، معطلی ختم کرنے کی بات نہیں کی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے صرف نظر ثانی کا کہا تھا، معطلی ختم کرنے کی بات نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فولارن بیلاگن پر پابندی برقرار رہتی تو فٹ بال ورلڈ کپ پر بڑا داغ لگ جاتا، میرا خیال ہے فیصلہ فیفا نہیں بلکہ متعلقہ کمیشن نے کیا اور یہی درست فیصلہ تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ فولارن بیلاگن کا ریڈ کارڈ درست نہیں تھا، 2 کھلاڑی ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔فیفا نے امریکی کھلاڑی فولارن بیلاگن کی ریڈ کارڈ کی وجہ سے 1 میچ کی معطلی 12 ماہ کیلئے معطل کی تھی۔