یورپین سٹاک مارکیٹس کے کاروبارکے آغازمیں تیزی

بدھ 18 اپریل 2018 14:13

یورپین سٹاک مارکیٹس کے کاروبارکے آغازمیں تیزی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) یورپین سٹاک مارکیٹس کا آغاز تیزی سے ہوا جس کی وجہ ایشیا اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی سرگرمیوں کے دوران 0.2 فیصد بڑھ کر 7243.37 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 12597.58 پوائنٹ اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5360.45 پوائنٹ رہا۔