گولڈ مین ساکس کے پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں 26.6 فیصد اضافہ

بدھ 18 اپریل 2018 14:13

گولڈ مین ساکس کے پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں 26.6 فیصد اضافہ
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکا کے سرمایہ کاری بینک ’’ گولڈ مین ساکس ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کاروباری و انضمام کی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ادارے کا خالص منافع 2.7 ارب ڈالر رہا جو 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 26.6 فیصد زیادہ ہے۔سہ ماہی کے دوران کل آمدنی 10 ارب ڈالر رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہے۔