ایبٹ آباد اور گردونواح میں ریز گاری اور 10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ ناپید ہو گئے، تاجروں کو پریشانی کا سامنا

بدھ 18 اپریل 2018 14:40

ایبٹ آباد اور گردونواح میں ریز گاری اور 10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ ناپید ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایبٹ آباد اور گردونواح میں ریز گاری اور 10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ ناپید ہو گئے۔ سٹیٹ بنک ریز گاری اور چھوٹے نوٹوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور اس کے گردونواح میں ریز گاری اور 10 اور 20 روپے والے نوٹ ناپید ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت 10 اور 20 روپے کے جو نوٹ مارکیٹ میں زیر گردش ہیں، ان نوٹوں میں زیادہ تر نوٹ بوسیدگی کی آخری حالت تک پہنچ چکے ہیں جو ہاتھ میں پکڑنے سے بھی پھٹ جاتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ریز گاری یا 10 یا 20 روپے کے نوٹ لینے کیلئے جب بھی بینک سے رابطہ کیا جاتا ہے تو تمام بینکوں سے ایک ہی جواب دیا جاتا ہے کہ ریز گاری منگوانے پر خرچ زیادہ آتا ہے اس لئے ہم نہیں منگوا سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری بینکوں میں ان نوٹوں اور ریز گاری کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بوسیدہ نوٹوں کی بینکوں کو واپسی یقینی بنائی جائے۔