ایسے معیاری اور منفرد کرداروں کی تلاش ہے جو لوگوں کو برسوں تک یاد رہیں،ورون دھون

بدھ اپریل 14:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ وہ معیاری اور منفرد کرداروں کی تلاش جاری رکھیں گے جسے لوگ برسوں تک یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون جنہیں فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں بہترین اداکاری پر بے حد سراہا جارہا ہے نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک فلم ’’اکتوبر ‘‘ کے کردار سے باہر نہیں آئے ہیں اور یہ تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیر روایتی کرداروں میں دلچسپی نہیں رکھتے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہ کر سکے بلکہ وہ معیاری اور منفرد کرداروں کی تلاش جاری رکھیں گے جس میں پرفارمنس کی گنجائش زیادہ ہو اور جسے لوگ برسوں تک یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جب فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے پیسے سے متعلق نہیں سوچا تھا ۔