ٹیرافوگیا نے اڑن ٹیکسی کا نمونہ ڈیزائن تیار کرلیا،

ٹی ایف 2 اڑان کے ساتھ زمین پر بھی چلے گی

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ٹیرافوگیا نے اڑن ٹیکسی کا نمونہ ڈیزائن تیار کرلیا،
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکا کی ایک مشہور آٹو کمپنی ٹیرافوگیا نے اڑن ٹیکسی یا مستقبل کی نئی کار کا نمونہ ڈیزائن تیارکرلیا ہے،ٹی ایف 2کے نام سے تیار کی جانے والی اڑن ٹیکسی زمین پر بھی چلے گی اوردونوں صورتوں میں اسکی کارکردگی اچھی اور مثالی ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق اس ٹیکسی کے اندر کچھ ایسے پوڈ لگے ہیں جنہیں بوقت ضرورت اس سے منسلک بھی کیا جاسکتا ہے اور کام ہوجانے کے بعد اس سے الگ بھی کیا جاسکتا ہے اور یہ سارا کام صرف دو منٹ میں ممکن ہوسکے گا۔

جس ٹیکنالوجی کے تحت اسے تیار کیا جارہا ہے اسے اوبر اور کئی دوسری کمپنیو ں نے بھی اپنا لیا ہے۔اوبر والے 2020ء تک اپنی اڑن ٹیکسی سامنے لانا چاہتے ہیں۔ اس کی ساری تیاری یہ ہے کہ 2028ء میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یہ سواری عام ہوجائے تاکہ اولمپکس کے موقع پر جو ٹریفک اژدہام ہوتا ہے اور لوگوں کو جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی ختم ہوجائے۔