
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
جمعہ 11 جولائی 2025 22:26

(جاری ہے)
اس ضمن میں ہر ٹاپ 10 عالمی برانڈ کے لئے مثبت تجویزی اسکور کو جمع کیا جاتا ہے اور مارکیٹ میں اس برانڈ کے موجودہ کسٹمر بیس کے سائز سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کے صدر سر ٹِم کلارک نے اس کامیابی پر اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہ اعزاز ہمارے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلق اور اعتماد کا اعتراف ہے۔ ہم انہیں محض منزل مقصود تک پہنچانے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ایک قابلِ اعتماد اور معیاری سفری تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم پہلے سے اپنی شاندار سفری خدمات کو مزید بہتر بناتے رہیں گے اور سفر کے نئے معیار قائم کریں گے تاکہ ایمریٹس ہمیشہ ایسے برانڈ کے طور پر قائم رہے جسے ہمارے مسافر فخر سے دوسروں کو تجویز کریں۔''ایمریٹس ہمیشہ سے اپنے صارفین کو اولین ترجیح دیتا آیا ہے۔ خواہ پرواز کے دوران ہو یا زمین پر، ہر مرحلے پر مسافروں کو یادگار تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ایئرلائن مسلسل اعلیٰ معیار کی سہولیات اور جدید ترین سروسز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ عالمی معیار کی خدمات مزید بہتر انداز سے پیش کی جاسکیں۔ سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایمریٹس نے تین نئے مقامات کے لیے پروازیں شروع کیں، جبکہ ہانگژو (Hangzhou) کو جلد شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایشیا، افریقہ اور یورپ میں 9 عدد جدید سفری ریٹیل اسٹورز کھولے گئے۔ ایئرلائن نے اپنے نئے A350 طیاروں کو 10 مقامات پر سفر کے لئے تعینات کیا، اور اسے دنیا کی پہلی Autism Certified Airlineغ کا درجہ بھی حاصل ہوا ظ جو اس کے سب کے لیے قابل رسائی سفر کے وژن کی ایک بڑی کامیابی ہے۔دسمبر 2025 تک، ایمریٹس اپنے بیڑے میں جدید انٹیرئیرز کے حامل بوئنگ 777، A380، اور A350 طیاروں کے ذریعے 70 سے زائد شہروں میں خدمات فراہم کرے گی جو اسکے نیٹ ورک کا تقریباً 50 فیصد ہے۔ ایئرلائن دو ملین سے زیادہ پریمیئم اکانومی نشستیں فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر ایمریٹس کی جدید ترین خدمات سے لطف اندوز ہو سکیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ایمریٹس کو یو گوو نے سراہا ہو۔ 2024 کی رپورٹ میں ایمریٹس کو متحدہ عرب امارات کا سب سے زیادہ تجویز کردہ برانڈ قرار دیا گیا تھا، جہاں اسے 92.6 کا اسکور ملا۔ اسی سال، امریکہ میں منعقدہ یو گوو کے سروے میں ایمریٹس کو ''سب سے زیادہ مطمئن صارفین والی ایئرلائن'' قرار دیا گیا اور امریکی نوجوان نسل یعنی ملینیئلز اور جین زی میں بھی ایمریٹس کو ٹاپ 10 ایئرلائنز میں شمار کیا گیا۔ یو گوو ایک عالمی آن لائن ریسرچ ڈیٹا اور اینالٹکس کا ادارہ ہے جو غیر جانب دار مارکیٹ ریسرچ اور صارفین کے رویوں پر مبنی سروے کے لیے جانا جاتا ہے، اور اپنے معروف ٹریکنگ ٹول YouGov BrandIndex کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.