750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

جمعہ 11 جولائی 2025 19:19

750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) 750روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ مذکورہ بانڈ کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل سیونگز کے زیرِاہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو شیڈول ہے، قرعہ اندازی صبح 10 بجے کی جائے گی جس کے بعد نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے حقدار خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔750روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری انعامی رقم کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے جو کہ تین خوش نصیبوں کو ملے گا۔اس کے علاوہ تیسری انعامی مالیت 9،300 روپے ہے فی بانڈ ہے جو کہ 1696 لوگوں کو فراہم کی جائے گی،

متعلقہ عنوان :