پنجابی فلم’’ فیصلہ گجر دا‘‘ کیلئے د عا قریشی پر گانے کی عکسبندی مکمل

بدھ 18 اپریل 2018 15:12

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ہدایت کار نسیم حیدر اور فلمساز حاجی یسین کی نئی پنجابی فلم’’ فیصلہ گجر دا‘‘ کیلئے اداکارہ د عا قریشی پر گانے کی عکسبندی مکمل ہوگئی،یہ گانا تماثیل تھیٹر ہال کی اسٹیج پر عکسبند کیا گیا،گانے کی کوریو گرافی کالو سمراٹ نے سرانجام دی،فلم کے موسیقار طافو ہیں،فلمساز حاجی یسین فلم میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ فلم’’ فیصلہ گجر دا‘‘ ایک اصلاحی اور کمرشل فلم ہے جس پر ہدایت کار نسیم حیدر بھر پور محنت کر رہے ہیں۔