سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے تھانہ فتح شیر کے سابق ایس ایچ اوز جواد فضل کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 25اپریل تک منظور کر لی

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے تھانہ فتح شیر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے تھانہ فتح شیر کے سابق ایس ایچ اوز جواد فضل کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 25اپریل تک منظور کر لی اور تھانہ اینٹی کر پشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

14اپریل 2015کو انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال سر کل نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں تھانہ کمیر کے محرر طارق محمود کو ایک دیہاتی سے 500رو پے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا جن کے بعد تھانہ کمیر کے ایس ایچ او رانا نثار احمد منج انسپکٹر اور تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ اونے 33پولیس پارٹی اہل اکروں کے ہمراہ تھانہ اینٹی کر پشن پر دھاوا بول کر راشی محرر کو چھڑا کر لے گئے جس پر تھانہ اینٹی کر پشن نے مقدمہ درج کر لیا تھا اس مقدمہ چھ پولیس آفیسروں سمیت 33ملزموں کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا تھا ۔

ڈی پی او نے اشتہاری مجرم تھانیدار جواد فضل کو ایس ایچ او سٹی لگا دیا تھا جس پر آئی جی کے حکم پر لائن حاضر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :