غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے‘ڈھول پلیئر اریشمہ مریم

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈھول پلیئر اریشمہ مریم نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے‘پیسے اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والوںمیں سے نہیں۔ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کو ترجیحی دی ہے‘جب تک اس انڈسٹری سے وابستہ ہوں کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرونگی۔

(جاری ہے)

ہر روز کوئی نئی لڑکی سوشل میڈیا پر ڈھول پلیئر کے نام سے انٹری دے رہی ہیں اور خود کو میری شاگرد ظاہر کرتی ہیں وہ حقیقت میں کبھی مجھ سے ملی بھی نہیں ہوتی۔ایسے کسی کا نام استعمال کرنا انتہائی غلط حرکت ہے۔میرا یہاں کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی میری شاگرد ہے۔میں تو ابھی خود سیکھ رہی ہو ںاور سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھوں گی۔

متعلقہ عنوان :