رنبیر کپورنے سپورٹس فلم کرنے کے خواہش کا اظہار کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپورنے سپورٹس فلم کرنے کے خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کا کہنا ہے وہ کھیلوں سے منسلک کسی اہم شخصیت کی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر جلد فٹ بال کے ہونیوالے ایک ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔اداکار رنبیر کپور عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم’’’براہمسترا‘‘ میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :