قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) نیپال روانہ ہوگی

بدھ 18 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) جمعرات کو نیپال روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 20 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں 11 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں6 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ تین آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والے ان مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصرخان، قاسم علی، محمد عباس، باہر حسین اور ندیم اکرم شامل ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرا عاشق، مریم، شمائلہ گل، عاصہ بانو اور بینیش خان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں عابد مجید ٹیم منیجر، طالب حسین کوچ اور سید قمر شکیل بخاری بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

تربیتی کیمپ میںمرد اور خواتین کھلاڑی تربیٹ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ مسعود احمد خان نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت مرد اور خوتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان سے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔