لارڈز ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

اوپننگ بیٹر کی بائیں پنڈلی میں لو گریڈ کاف اسٹرین کی تصدیق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 اگست 2026 14:57

لارڈز ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2026ء ) انگلینڈ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

 

لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بائیں پنڈلی میں کھچاؤ (اسٹرین) کا شکار ہوگئے۔ 
بعد ازاں کیے گئے اسکینز میں لو گریڈ کاف اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ امام الحق اس وقت پاکستان ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں علاج کروا رہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق میچ کے بقیہ حصے میں ان کی شرکت کا انحصار علاج اور صحتیابی پر ہوگا۔