جرمن پولیس کی طرف سے منظم جرائم کے خلاف ملک گیر چھاپے

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) وفاقی جرمن پولیس نے منظم جرائم کے خلاف ملک گیر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ جرمن اخبار بِلڈ کے مطابق ان چھاپوں کا ہدف ایسے افراد اور مقامات ہیں، جو اسمگلنگ اور جبری جسم فروشی سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 60 سے زائد قحبہ خانوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ زیادہ تر چھاپے ملک کی مغربی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :