ترک مسلح افواج کی شمالی عراق اور ملک میں کاروائیاں،5دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ کردیئے گئے

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

انقرہ /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) ترک مسلح افواج کے شمالی عراق کے زاپ علاقے پر فضائی حملے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے 5 دہشت گرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکا م کا کہنا ہے کہاس کاروائی میں علاوہ ازیں دہشت گردوں کی جانب سے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کردہ تین اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سیرت کی تحصیل پرواری میں بھی فوج نے فضائی کاروائی کی، جس دوران 7 دہشت گرد مارے گئے تیسری کاروائی خطائے امانوس میں تعین کردہ دہشت گرد کے اہداف پر کی گئی جس میں دو دہشت گرد مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :